تحریک پاکستان میں طلباء کا کردار نہایت اہم ‘ ڈاکٹر وسیم

تحریک پاکستان میں طلباء کا کردار نہایت اہم ‘ ڈاکٹر وسیم

بہاولپور( نامہ نگار)جماعت اسلامی کے سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ طلبہ نے قائداعظمؒ کی ولولہ (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

انگیز قیادت میں قیام پاکستان کی تاریخ ساز جدوجہد میں حصہ لیا۔ دو قومی نظریے کی بنیاد پر چلنے والی تحریک پاکستان میں طلباوطالبات کا کردار سب سے نمایاں تھا۔وہ اپنے دفتر میں آئے جے آئی کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان طلبہ پاکستان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگہی حاصل کریں۔ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کریں۔تحریک پاکستان کے دوران مسلمانان برصغیر کا جوش و ولولہ عروج پر تھا۔ تحریک پاکستان کے دوران طلبا نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ قائداعظم ہمیشہ نوجوانوں کی جدوجہد کو اہمیت دیتے تھے طلبا سے آپ کو بہت محبت تھی۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد بھارتی مشرقی پنجاب کے 50لاکھ مسلمانوں کو ان کے گھروں سے ہجرت پرمجبور کردیا گیا اور ان پر مظالم کے پہاڑ توڑے گئے۔آگ اورخون کا دریا عبورکرکے جب یہ مہاجرین پاکستان پہنچے تو نوجوان طلبہ نے فراخد لی کاثبوت دیتے ہوئے ان کی ہر ممکن امداداوردیکھ بھال کی۔

ڈاکٹر وسیم

مزید : ملتان صفحہ آخر