بہاولپور چیمبر: مبشر حسین بلا مقابلہ صدر محمد اسلم سینئر ‘ وقاص ملک نائب صدر منتخب

بہاولپور چیمبر: مبشر حسین بلا مقابلہ صدر محمد اسلم سینئر ‘ وقاص ملک نائب صدر ...

بہاول پور(بیورورپورٹ) بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے سال 2018-19 کے الیکشن شیڈول(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کے مطابق مورخہ 27ستمبر 2018 کو چیمبر کے اعلیٰ عہدیداران کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی آخری تاریخ تھی ۔ مقررہ تاریخ تک چیمبر کے اعلیٰ عہدیداران کے لیے مبشر حسین بطور صدر، محمد اسلم بطور سینئرنائب صدر اور محمد وقاص ملک بطور نائب صدر نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ان کے مقابلے میں کسی بھی دوسرے امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے ۔ چیمبر کی سکروٹنی کمیٹی نے تینوں امیدواران کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں چیمبر کے اگلے سال کے لیے بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیالہٰذا سال 2018-19 کے لیے مبشر حسین بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر، محمد اسلم سینئرنائب صدر اور محمد وقاص ملک نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ بہاولپور چیمبر کے الیکشن برائے ایگزیکٹو کمیٹی میں نو منتخب اراکین ایگزیکٹو اور نو منتخب اعلیٰ عہدیداران چیمبر کی سالانہ جنرل میٹنگ منعقدہ مورخہ 29 ستمبر 2019بروزہفتہ بوقت سات بجے شام اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے اور اسی روز بہاولپور چیمبر کی سالانہ جنرل میٹنگ چیمبر کے سبزہ زارمیں منعقد کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر