سراج الحق کا جنوبی پنجاب دورہ آج سے شروع ‘ ملتان، ڈیرہ ‘ بہاولپور میں انتظامات مکمل
ملتان ‘ ڈیرہ ( سٹی رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، مرکزی سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ کے ہمراہ آج جنوبی پنجاب کے تین روزہ دورے پرملتان پہنچیں گے اپنی آمد(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
کے فوری بعد 8بجے صبح مدرسہ جامع العلوم معصوم شاہ روڈ میں ہونے والے ضلعی اجتماع کی صدارت کریں گے۔ بعد ازاں 12:45بجے د ن جامع مسجد مدرسہ جامع العلوم میں جمعہ کا خطبہ دیں گے جبکہ02:30بجے دن’’ دارالسلام ‘‘ ملتان میڈیا سنٹردفتر جماعت اسلامی نزدکلمہ چوک میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ بعدازاں ڈیرہ غازی خان روانہ ہوجائیں گے ۔جہاں سابق ضلعی امیرمحمد یار قریشی مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع میں شریک ہونگے ۔ضلعی اجتماع ارکان کی صدارت، ڈیرہ غازی خان میں 01:30بجے دوپہر میڈیا سے گفتگو کریں گے مختلف تقریبات میں شرکت اور وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔30؍ستمبر2018ء بروز اتوار وسیب میرج ہال دبئی چوک احمد پورروڈ بہاولپور میں اجتماع ارکان کی صدارت اور11:30 بجے دن میڈیا ٹاک ہوگی۔ سابق امیر صوبہ ڈاکٹر سید وسیم اختر، عبوری امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب شیخ عثمان فاروق، چودھری عزیر لطیف، میڈیا کوآر ڈی نیٹر کنور محمد صدیق بھی دورے میں اُن کے ہمراہ ہوں گے ۔ جنوبی پنجاب کے قائمقام امیر شیخ عثمان فاروق نے کہا کہ مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کا پانچ بجے بائی پاس چوک پر استقبال کیا جائے گا ۔ماڈل ٹاؤن میں ڈاکٹر عبدالسبحان طارق کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں شرکت جبکہ رات کا قیام بلاک جے میں شیخ عبدالستار کی رہائش گاہ پر کریں گے شیخ عثمان فاروق نے مزید بتایا کہ 29ستمبر بروز ہفتہ صبح نو بجے سے ایک بجے تک مقامی میرج ہال میں اضلاع ڈیرہ غازیخان و راجن پور کے تنظیمی ارکان کے اجتماع جبکہ ڈیڑھ بجے دن پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔
امیر جماعت اسلامی