عالمی یوم سیاحت ، ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات ، کار موٹر سائیکل ریلیاں

عالمی یوم سیاحت ، ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات ، کار موٹر سائیکل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ بہاولپور ‘ ڈیرہ (خصوصی رپورٹر ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘نمائندہ خصوصی ‘ سٹی رپورٹر ‘ نیوز رپورٹ ) عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی)(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ملتان کے زیراہتمام سہ پہر ملتان پریس کلب سے بوسن روڈ تک بڑی موٹرریلی نکالی گئی۔موٹرریلی میں تھل اورچولستان جیپ ریلی کے ریسر ز نے اپنی گاڑیوں سمیت شرکت کی جبکہ ہیوی بائیکس ،پرانی گاڑیوں،موٹرریس کے مختلف کلبز کے کھلاڑیوں اور پاکستان بائیکرز ٹریولرز ایسوسی ایشن کے صدراقبال گھانگلہ اور دیگربائیکرز کے علاوہ شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے اختتام پر انتظامیہ کی طرف سے تقسیم انعامات کی تقریب اور شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیاگیا۔قبل ازیں ٹی ڈی سی پی کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں مختلف سکولز کے طلباء نے یوم سیاحت کے حوالے سے تقاریر اورمختلف مقالاجات پیش کیے جبکہ بچوں کے درمیان مصوری کے مقابلوں میں پہلے نمبر پر آنے والی نمرہ ،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے وکیل آصف اور تیسری پوریشن حاصل کرنے والے شہزاذد مرید کو ا نعامات جبکہ دیگر بچوں میں تحائف اورسرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔بہاولپور میں عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی)ملتان کے زیراہتمام سہ پہر ملتان پریس کلب سے بوسن روڈ تک بڑی موٹرریلی نکالی گئی۔موٹرریلی میں تھل اورچولستان جیپ ریلی کے ریسر ز نے اپنی گاڑیوں سمیت شرکت کی جبکہ ہیوی بائیکس ،پرانی گاڑیوں،موٹرریس کے مختلف کلبز کے کھلاڑیوں اور پاکستان بائیکرز ٹریولرز ایسوسی ایشن کے صدراقبال گھانگلہ اور دیگربائیکرز کے علاوہ شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے اختتام پر انتظامیہ کی طرف سے تقسیم انعامات کی تقریب اور شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیاگیا۔قبل ازیں ٹی ڈی سی پی کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں مختلف سکولز کے طلباء نے یوم سیاحت کے حوالے سے تقاریر اورمختلف مقالاجات پیش کیے جبکہ بچوں کے درمیان مصوری کے مقابلوں میں پہلے نمبر پر آنے والی نمرہ ،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے وکیل آصف اور تیسری پوریشن حاصل کرنے والے شہزاذد مرید کو ا نعامات جبکہ دیگر بچوں میں تحائف اورسرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔بہاولپور میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے زیراہتمام پنجاب گروپ آف کالجز کے اشتراک سے عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وائس پرنسپل یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب شاہد گلزار نے کہاہے کہ پاکستان میں دنیاکی24 بلندترین چویٹوں میں سے ایک تہائی پاکستان میں موجود ہیں پاکستان میں سرسبز وشاداب وادیاں، قدرتی چشمے ، جھلیں اورگلیشئرز بھی موجود ہیں جوسیاحوں کادل موہ لیتے ہیں۔ ریجنل منیجر شاہد محمود نے اپنے خطاب میں کہاکہ عالیشان مسجد بھونگ،16200 ایکڑ پرمحیط ایشیاکابڑالال سوہانرا نیشنل پارک جوصحراجنگلات، جھیل جنگلی حیات اورخوبصورت پرندوں کابہترین امیزاج پیش کرتاہے سیمینار میں ڈائریکٹر یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب پروفیسر باقرندیم ہاشمی کاپیغام بھی پڑھ کرسنایاگیا جس میں انہوں نے کہاکہ پاکستان سیاحتی مقامات سے مالامال سرزمین ہے۔ ڈیرہ غازیخان میں عالمی یوم سیاحت کی تقریبات کے سلسلے میں کراس روٹ بائیکرز کلب کی طرف سے چیئر مین مکرم خان ترین اورصدر سلمان کھوکھر کی زیر قیادت لاہور سے براستہ ملتان بائیک ریلی اپنے چوتھے روز ڈیرہ غازی خان پہنچی ۔اس ریلی میں 120 سے زائد بائیکرز نے حصہ لیاجن میں لاہور کے علاوہ اسلام آباد، لکی مروت، سکھر، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد،چیچہ وطنی، خانیوال، بہاولپور، ملتان کے بائیکرز بھی شامل تھے۔تمام ٹورسٹ بائیکرز نے سب سے پہلے بانی ڈیرہ غازی خان شہر غازی خان میرانی کے مقبرے کا دورہ کیا۔ مکرم خان ترین اور سلمان کھوکھر نے پیغام دیا کہ وہ پاکستان کو سر سبز و شاداب دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر کراس روٹ کلب کے ہمایوں ظفر خان، وسیب ایکسپلورر کے پروفیسر شعیب رضا،عمران لودھی، ملک عدیل و دیگر موجود تھے۔