وہوا : طوفان بارش ، ژالہ باری ، علاقے میں سیلابی صورتحال ، فصلیں تباہ ، انتظامیہ غائب
وہوا(نمائندہ پاکستان) وہوا کے علاقوں میں طوفان بادوباراں نے تباہی مچادی،کئی گھنٹوں تک برسنے والی بارش کا پانی صورتحال اختیار کرگئیں، بارش کا پانی قصبہ جروار میں داخل ہو(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
گئی ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ شب وہوا کے نواحی علاقوں لکھانی، دولت والا، جروار، شادی والا، مڑھا، جادے والی، جوتر، بنڈہ، روہڑی (لاکھی بھر)، کھوئی بہارہ، خیرو والا، امبرہ سمیتمتعدد علاقوں میں شدید آندھی، طوفان، بارش اور ژالہ باری نے نظام زندگی معطل کرکے رکھ دیا کئی گھنٹے تک بارش مسلسل برستی رہی جس کے باعث گلی محلے اور نشیبی علاقہ زیر آب آگئے بارش اتنی شدید تھی کہ بار ش کے پانی نے سیلابی صورتحال اختیار کرلی اور زرعی اراضی کے خاکی شہر پناہ اور سڑک میں شگاف ڈالتے ہوئے قصبہ جروار میں داخل ہوگیا جس کے باعث قصبہ کے کئی مکانات، دکانیں اور گلیاں کئی کئی فٹ تک بارش کے پانی میں ڈوب گئے گھروں میں بارش کا پانی اکٹھا ہوجانے پر مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خواتین، بچوں اور گھر کے سامان کو اونچے مقامات پر منتقل کیا خواتین اور بچوں نے پریشانی کی حالت میں ساری رات ٹیلوں اور درختوں پر پناہ لے کر گزاری جبکہ نوجوان برتنوں کے ذریعے ساری رات گھروں سے بارش کا پانی نکالتے رہے بارش کے ساتھ مرغی کے انڈے کے سائز کے برابر اولے بھی پڑے جس کے باعث پوری زمین نے سفید چادر اوڑھ لی ژالہ باری اتنی شدید تھی کہ کئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود ان علاقوں میں کئی مقامات پر برف کی تہیں جمی ہوئی ہیں طوفان بادوباراں سے علاقہ بھر میں کپاس، چنے، جواراور باجرہ کیفصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں جس سے مکینوں کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے تاہم کہیں سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی علاقہ بھر میں بجلی اور مواصلات کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے اور مکینوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
وہوا