سکولوں میں سموگ کے بارے میں آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلے
ملتان(خصوصی رپورٹر)سکولوں میں سموگ کے بارے میں آگاہی مہم شروع(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
کرنے کا فیصلے ، اساتذہ کو بھی ایس او پیز جاری کردیئے گئے اس سلسلے میں گزشتہ روز جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام سکولوں میں سموگ سے بچاو کیلئے آگاہی مہم شروع کی جائیگی اور طلبا کو خصوصی لیکچر دئیے جا ئیں گے، دوسری طرف تمام سکولو ں کے اساتذہ کو سموگ سے بچنے کیلئے ایس او پیز جاری کردئیے ہیں اورہدایت کی گئی ہے وہ بچوں کو بھی ان سے آگاہ کریں، جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق سموگ کے ایام میں پانی پینے کی شرح میں اضافہ کیا جائے اور کم ازکم 10گلاس پانی روزانہ پیا جائے ،آوٹ ڈور سرگرمیاں کم کردی جائیں ، سکولوں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھی جائیں، موٹر سائیکل استعمال کرنیوالے ماسک اور گلوز کا استعمال کریں ، کلاس رومز میں پنکھوں کا استعما ل نہ کریں ، فالتو اور کوڑا کرکٹ کو آگ نہ لگائیں، سفر کے دوران عینک کا استعمال کریں ، چہرہ، خصوصا ناک ،آنکھوں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، آنکھوں کو خارش ہونے پر مت مسلیں، ٹھنڈا پانی پینے سے اجتناب کریں، صفائی کے دوران گیلا کپڑا استعمال کریں ، چھڑکاو کو معمول بنائیں، آنکھیں لال ہونے پر فوری ڈاکٹروں سے رجوع کریں، اور اس بارے میں روزانہ متعلقہ آفیسر کو رپورٹ کریں۔
فیصلہ