گھروں میں فاقے ‘ بچوں کی فریادیں ‘ تنخواہیں نہ ملنے پر عملہ صفائی کی احتجاجی ریلی
کو ٹ ادو (تحصیل رپور ٹر) تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کروڑوں روپے عوام سے ٹیکس وصول کرنے کے با وجود عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں نا کام ہو گئی ہے،میونسپل کمیٹی کوٹ ادو (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
کے ملازمین کو 5 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقے ہیں جس پر عملہ صفائی نے گزشتہ3سے ہڑتال کر رکھی ہے ،ہڑتال کی وجہ سے صفائی نہ ہونے سے کوٹ ادو سٹی کے اکثر علاقے گندگی سے بھر گئے ہیں نکاسئی آب نہ ہونے سے نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہے جسکی وجہ سے گلیاں جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ گندگی اور نالیوں کے گندے پانی کی وجہ سے علاقوں میں مچھروں اور مکھیوں کی بھی یلغار ہو گئی ہے جسکی وجہ سے بد بو اور تعفن پھیل چکا ہے، جسکی وجہ سے موذی امراض سمیت ملیریا،ٹائیفائیڈ ودیگر امراض پھیلنے کا خدشہ ہے، جبکہ بد بو تعفن اورنالیوں کے گندے پانی سے شہریوں کا جینا محال ہو چکاہے،دوسری طرفملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر ان کے گھروں میں فاقے ہیں جبکہ انہیں سابقہ حساب چغتہ نہ کرنے پر دوکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے جبکہ کئی ملازمین جو کہ یوٹیلٹی بل بھی ادا نہ کر سکے انکے گھروں کے بجلی کے کنکشن اور سوئی گیس کے کنکشن بھی منقطع ہو چکے ہیں،اکثر ملازمین جنھوں نے اپنے بچوں کی5ماہ سے سکولوں کی فیس ادا نہ کی انکے بچوں کو سکولوں سے بھی نکال یا گیا ہے،ملازمین نے تیسرے روز بھی میونسپل کمیٹی سے پریس کلب کوٹ ادو تک احتجاجی ریلی نکالی ،ملازمین پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر افسران کے خلاف نعرے درج تھے،ملازمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،وزیر بلدیات،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈی سی مظفرگڑھ اور چےئر مین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار سے فوری تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔
ریلی
Ba