نو منتخب چیئر مین نے مسائل سے نمٹنے کیلئے 100روز مانگ لئے

نو منتخب چیئر مین نے مسائل سے نمٹنے کیلئے 100روز مانگ لئے

ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس ہوا‘ ٹیکس‘ آڈٹ اور ڈیٹا سمیت مختلف کمیٹیاں بنانے‘سالانہ 4اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا‘ نومنتخب(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

چےئرمین نے مسائل کے حل کے لئے 100روز کا وقت مانگ لیا گزشتہ روز پی سی جی اے ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چےئرمین میاں محمود احمد نے کہا کہ میری تمام تر توجہ صرف جنرز کے مسائل کے حل کی طرف ہوگی جنرز کے لئے188سب سے بڑا مسئلہ ہے اسے حل کرنے کے لئے ہر فورم پر جاؤں گا جہانگیر خان ترین کے ذریعے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے جنرز کے تحفظات سے آگاہ کرونگامیاں محمود احمد نے کہا کہ نئی باڈی کو فریم ورک کے مطابق چلاؤں گا ایسی نرسری چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں جو آنے والی نسل کے لئے سود مند ثابت ہو‘بہت شکایات موصول ہورہی تھیں کہ پی سی جی اے کی جانب سے فرضی ڈیٹا جاری کیا جاتا ہے آئندہ ایسا نہیں ہوگاسلمان مقبول‘ شیخ عاصم سعید اور مہر اشرف پر مشتمل کمیٹی ڈیٹادرست کرے گی اور تصدیق شدہ ریٹ لسٹ جاری کی جائے گی جنرز کو کراچی کاٹن ایسوسی ایشن والا ریٹ دلوانے کے لئے اقدامات کرونگا نومنتخب چےئرمین نے پی سی جی اے سٹاف کو ہدایت کی کہ جنرل باڈی کے ہر ممبر کو یہاں آنے پر برابر کی عزت دی جائے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جنرل باڈی کا آئندہ اجلاس جنوری میں ہوگی جس میں 3ماہ کی کارکردگی پیش کی جائے گی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سابق چےئرمین حاجی محمداکرم نے کہا کہ ایف بی آ رکی جانب سے کھل پر 6روپ فی من ٹیکس وصولی زیادتی ہے ہمارے پاس ملتان‘ بہاولپور اور حیدر آباد کے چیف کمشنرز کے حلف نامے موجود ہیں جس میں انہوں نے ٹیکس نہ لینے کی یقین دہانی کروائی تھی امید ہے نئے عہدیداران بھی جنرز کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پی سی جی اے کے سرپرست نواب شہزاد علی خان نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے ریفنڈز کی عدم ادائیگی سب سے بڑا مسئلہ ہے جنرز کے کروڑوں روپے رکے ہوئے ہیں سابق وزیر خزانہ نے متعدد بار یقین دہانیاں کروائی مگر ریفنڈز جاری نہ کئے گئے جنرز کے مسائل کے حل کے لئے نومنتخب باڈی سے مکمل تعاون کریں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق چےئرمین حاجی ابراہیم نے کہا کہ جنرز گروپ گزشتہ15سال سے کامیاب ہورہا ہے نئی باڈی پی سی جی اے کے مفاد کیلئے محنت سے کام کرے ہم بھرپور تعاون کریں گے اجلاس میں آئل ملز ایسوسی ایشن کے صدر طارق محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلز ٹیکس کے معاملہ پر پی سی جی جو بھی فیصلہ کرے گی وہ قبول کریں گے بنولہ پر6روپے فی من ٹیکس بحال کردیا جائے تو اسے اداکرنے کی بھی ذمہ داری لیتے ہیں جنرز اور آئل انڈسٹری کا چولی دامن کا ساتھ ہے مسائل کے حل کیلئے اکٹھے ہو کر چلیں گے اس موقع پر نومنتخب چےئرمین میاں محمود احمد نے دیگرعہدیداران کے ہمراہ جنرز کی جانب سے ڈیم فنڈ کے لئے ایک کروڑ روپے اکٹھے کرکے وزیراعظم کو دینے کاا علان کیا اجلاس میں خانیوال سے تعلق رکھنے والے کاٹن جنر شیخ امجد علی نے ایف بی آر کے مسائل کے حل کے لئے نومنتخب عہدیداران کی وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کروانے کی آفر کی جس پر نومنتخب باڈی نے جلد ملاقات کی حامی بھری جنرل باڈی اجلاس میں سینئر وائس چےئرمین لڈو مل‘ وائس چےئرمین مہر محمد اشرف‘ سابق چےئرمین مہیش کمار‘ رانا ارشاد‘ چودھری مسعود اے مجید‘ شیخ محمد سعید‘ امان اللہ قریشی‘ راؤ صدر الدین ودیگر شریک تھے نومنتخب چےئرمین نے ٹیکس کمیٹی‘ آڈٹ کمیٹی بنانے کا بھی اعلا ن کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر