کرپشن ‘ نائب تحصیلدار کیخلاف تحقیقات کا حکم

کرپشن ‘ نائب تحصیلدار کیخلاف تحقیقات کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر بہاولپور نے نائب تحصیلدار لیاقت پور کے خلاف کرپشن، آمدن سے زیادہ اثاثوں اور دیگز الزامات(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کی تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے رپورٹ طلب کر لی۔ شہری محمد عدنان منظور گھمن نے کمشنر بہاولپور کو درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نائب تحصیلدار لیاقت پور محمد اصغر علی نے بطور پٹواری لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیے رکھا اور آمد ن سے زیادہ اثاثے بنائے جس کے خلاف نیب میں درخواست دی ہوئی ہے جبکہ اب مذکورہ نائب تحصیلدار محمد اصغر علی مصنوعی عارضہ میں مبتلا ہونے کا ظاہر کر کے میڈیکل گراونڈ پراپنے بیٹے کو اپنا استحقا ق منتقل کروارہا ہے۔مذکورہ کی بطور پٹواری،گردوار اور نائب تحصیلدارسروس کی مکمل چھان بین کی جائے ۔کمشنر بہاولپور ڈویژن نےئر اقبال نے ڈپٹی کمشنر رحیم یا ر خان کو انکوائری کرکے رپورٹ بھجوانے کا حکم دیدیا ہے۔ادھر شہری نے نیب کو درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ پٹواری نے احمد پور شرقیہ،یزمان ،بہاولپور اور دیگر علاقوں میں کروڑوں روپے کی کمرشل اور زرعی اراضی،کار،شوروم اور دیگر کا مالک ہے جس کے خلاف فوری تحقیقات کی جائیں۔
نائب تحصیلدار