بہن بھائیوں کو سکول داخل نہ کرانے پر ٹیچر مشتعل ‘ دو بچوں پر وحشیانہ تشدد

بہن بھائیوں کو سکول داخل نہ کرانے پر ٹیچر مشتعل ‘ دو بچوں پر وحشیانہ تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شجاع آباد(نامہ نگار)بہن بھائیوں کو سکول میں داخل نہ کرانے پرگورنمنٹ پرائمری سکول طاہر پور میں ٹیچر مس وجیہہ نے تیسری جماعت (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

کے طالب علم ادریس کے سر پر ڈنڈا مارا جس سے ادریس کا سر پھٹ گیا جبکہ اسی سکول کے ٹیچر عارف خان نے ادریس کے چھوٹے بھائی آصف کو بھی تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ادریس کے والد اسماعیل اور چچا ادریس نے میڈیا کو بتایا کہ سکول کے ٹیچر عارف کے کہنے پر مس وجیہہ نے ادریس کو ڈنڈے سے مارا جس سے اسکا سر پھٹ گیا جبکہ ٹیچر عارف نے آصف کو تھپڑ مارے اور کہا کہ تم اپنے بہن بھائیوں کو اسی سکول میں داخل کیوں نہیں کراتے۔ بچوں کے والدین اور اہل خانہ نے سکول کے اساتذہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور وزیر تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ سکول کے ہیڈ ٹیچر مظہر سندیلہ نے اس بابت کہا کہ ٹیچر نے ڈنڈا دانستہ نہیں مارا بلکہ غلطی سے لگ گیاتھا۔
تشدد