وہاڑی ‘ سکول ہیڈ ماسٹر کا دو طالبعلموں پر مبینہ تشدد ‘ اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ

وہاڑی ‘ سکول ہیڈ ماسٹر کا دو طالبعلموں پر مبینہ تشدد ‘ اہل علاقہ کا احتجاجی ...

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 228ای بی کے ہیڈ ماسٹر کا طالبعلموں پر مبینہ تشدد۔طلبائزخمی ہو گئے۔ کونسلر کی سربراہی میں اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔نواحی علاقہ 228ای بی کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے طالبعلموں پر مبینہ(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

تشدد کرکے ہیڈ ماسٹر نے زخمی کردیا۔ ہیڈ ماسٹر کے تشدد کا نشانہ بننے والوں میں کلاس دہم کا معین حیدر اور کلاس نہم کا حمزہ شامل ہیں۔ تشدد کا نشانہ بننے والے طلباء کے ورثاء کا اہل علاقہ مہر محبوب حسین ، رانا وحید ، لیاقت علی ، محمد عظیم ، محمد ریحان ، مہر رمضان ، محسن علی ، زیاد احمد ، راؤ یوسف نے کونسلر رانا سجاد حسین ، نمبر دار ندیم اور یوتھ کونسلر مہر لیاقت علی کی قیادت میں ہیڈ ماسٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رانا سجاد حسین کا کہنا ہے کہ ہیڈ ماسٹر غلام مصطفی عرصہ دراز سے اسی طرح بچوں پر ظلم کررہا ہے۔ ہیڈ ماسٹر کے تشدد کی وجہ سے کئی بچے سکول چھوڑ چکے ہیں۔ ہیڈ ماسٹر کے خلاف متعدد درخواستیں دے چکے ہیں تاہم کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ اگر ہیڈ ماسٹر کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کریں گے۔جب موقف لینے ہیڈ ماسٹر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مصروف ہوں بعد میں بات کرنا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر