ایم پی اے سردار عبدالحی دستی کے والد کا انتقال ‘ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ ‘نامہ نگار) تحریک انصاف کے ایم. پی. اے و مشیر وزیر اعلی پنجاب سردار عبدالحیء دستی کے والد سابق چیرمین بلدیہ سردار اقبال خان (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
دستی باقضائے الہی انتقال کر گئے. جن کا نماز جنازہ عید گاہ مسجد علی پور روڈ پر ادا کی گئی. جس میں شہریوں, بلدیاتی نمائندوں, وکلاء سمیت ہر مکتب فکر کے نمائندہ افراد نے شرکت کی. نماز جنازہ میں عبدالقیوم جتوئی، قسو ر کریم لنگڑیال، جمشید خان دستی، میاں عمران قریشی، اجمل خان چانڈیہ، میاں امتیاز علیم قریشی سمیت سیاسی، سماجی شخصیات، وکلاء، سول سوسائٹی کے نمائندگان، صحافی،معززین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نما ز جنازہ عید گاہ کے مہتمم مولانا محمد عاصم نے پڑھائی، مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان دستی والا میں سپرد خاک کردیا گیا، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی 30ستمبر بروز اتوار عید گاہ میں ادا کی جائے گی ساڑے 9بجے دعا ہوگی۔
شرکت