ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ )کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل
ستمبر 28 جمعہ۔روحانیت کے شوق میں اضافہ ہو سکے گا۔اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔
برج ثور
ستمبر 28 جمعہ۔سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ کاروباری معاملات ملتوی ہو سکتے ہیں۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔
برج جوزا
ستمبر 28 جمعہ۔ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہیں اور غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ مالی مسائل اور پریشانیوں کا خاتمہ ہو گا۔
برج سرطان
ستمبر 28 جمعہ۔جلد بازی سے گریز کریں شراکتی کام مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ الفاظ کی ادائیگی سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔نامکمل کام بخوبی انجام کو پہنچے گا۔
برج اسد
ستمبر 28 جمعہ۔سیر و سیاحت کا پروگرام خوشگوار گزرے گا۔ مقاصد میں کامیابی ہو سکے گی۔ کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا اور آمدنی میں خاطر خواہ فائدہ کا امکان ہے۔
برج سنبلہ
ستمبر 28 جمعہ۔ملازم پیشہ افراد کو مالی مسائل پیش آسکتے ہیں۔ جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔دوست مددگار رہیں گے۔
برج میزان
ستمبر 28 جمعہ۔خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا خوراک کا خاص خیال رکھیں۔نامکمل کام بخوبی انجام کو پہنچے گا۔
برج عقرب
ستمبر 28 جمعہ۔حاسدین زیر ہو سکیں گے۔ کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔ آمدن میںاضافہ کا امکان ہے۔ خواہشات کے مطابق کام ہو سکے گا۔
برج قوس
ستمبر 28 جمعہ۔بہت سے کام خود بخود سُدھر جائیں گے۔ ملازم پیشہ افراد سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکیں گے۔شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا ۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا ۔
برج جدی
ستمبر 28 جمعہ۔بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہیں۔ غلط فہمیوں کے بادل چھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔
برج دلو
ستمبر 28 جمعہ۔جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔اسفر کے مواقع پیش آئیں گے جس کے باعث نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔
برج حوت
ستمبر 28 جمعہ۔مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔