عمران خان نے شاہ محمود قریشی کے بیٹے کو بڑا عہدہ دیدیا ،انتہائی حیران کن خبر آ گئی

عمران خان نے شاہ محمود قریشی کے بیٹے کو بڑا عہدہ دیدیا ،انتہائی حیران کن خبر ...
عمران خان نے شاہ محمود قریشی کے بیٹے کو بڑا عہدہ دیدیا ،انتہائی حیران کن خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین حسین قریشی اور بھتیجے سمیت 15 ممبران قومی اسمبلی کو مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے لئے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا۔

وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مخدوم زین حسین قریشی کو پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ، لال چند کو پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق، رخسانہ نوید کو ماحولیاتی تبدیلی، روبینہ جمیل برائے دفاعی پیداوار، نوشین حامد برائے نیشنل ہیلتھ سروسز و ریگولیشن اور کو آرڈینیشن مقرر کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے وجہیہ اکرم کو پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، شاہدانہ گلزار کو برائے کامرس، جویریہ ظفر آہیر کو پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات و نشریات، جمیل احمد خان کو میری ٹائم افیئرز، تاشفین صفدر کو ہاو¿سنگ و ورکس اور راجہ ریاض احمد کو پارلیمانی سیکریٹری برائے پٹرولیم مقرر کیا ہے۔

وزیراعظم نے فرخ حبیب کو ریلوے، ظہور حسین قریشی کو توانائی، عالیہ حمزہ ملک کو ٹیکسٹائل اور عندلیب عباس کو پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور مقرر کر دیا ہے۔

مزید : قومی