وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے عبدالرؤف مینگل کی ملاقات، بلوچستان کے دورے کی دعوت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن عبدالرؤف مینگل نے ملاقات کی جس میں عبدالرؤف مینگل نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن عبدالرؤف مینگل کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار عام آدمی ہیں اور وہ عوامی مسائل سے بخوبی واقف ہیں،امیدہے عثمان بزدارعوامی توقعات کوپوراکریں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ بلوچستان کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا،ہمیں مل کرنئے پاکستان کےلئے کام کرناہے،تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پرعزم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کا سپاہی بن کر کام کر رہا ہوں،بلوچستان والے میرے بھائی ہیں، ہماری خوشیاں اور دکھ سانجھے ہیں ،بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں پنجاب اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔