’ان میں سے 2 تین لوگوں کو جیل بھیجا تو سب سیدھے ہوجائیں گے‘ چیف جسٹس نے کس کے بارے میں یہ بات کہی، جان کر کئی لوگوں کے ہوش اڑجائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پائلٹس اور کیبن کریو کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ڈگریوں کی تصدیق نہ کرنے والے 19 تعلیمی بورڈ ز اور جامعات کے سربراہان طلب کرلیے ۔
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا اساتذہ کا بے پناہ احترام کرتے ہیں لیکن اگر وہ عدالتی حکم پر عمل نہ کریں تو معاف نہیں کریں گے 2 تین کو جیل بھجوایا تو سب سیدھے ہوجائیں گے۔ عدالتوں سے حکم امتناع لینے والے عملے کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں ، چیف جسٹس نے کہا تمام مقدمات سپریم کورٹ میں براہ راست سنیں گے۔ سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔