پاکستان کی معیشت کا اس وقت بائی پاس ہورہا ہے ،جس کے بعد معیشت ٹریک پر آجائے گی اور دوڑے گی وزیرخزانہ اسدعمر

پاکستان کی معیشت کا اس وقت بائی پاس ہورہا ہے ،جس کے بعد معیشت ٹریک پر آجائے گی ...
پاکستان کی معیشت کا اس وقت بائی پاس ہورہا ہے ،جس کے بعد معیشت ٹریک پر آجائے گی اور دوڑے گی وزیرخزانہ اسدعمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا اس وقت بائی پاس ہورہا ہے اور بائی پاس کامیاب ہونے کے بعد معیشت ٹریک پر آجائے گی اور دوڑے گی۔
وزیرخزانہ اسد عمر کا اسلام آباد چیمبرآف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پانی کے مسئلے سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں اور اجلاس میں وزیراعظم نے اسلام آباد میں پانی کی کمی کا مسئلہ فوری حل کرنیکی ہدایت کی ہے ،اسلام آبادکے مسائل کے حل کے لئے چیمبر آف کامرس کا تعاون درکار ہے ،ہم ملک میں پانچ نالج سینٹرز بنائیں گے ،ایک اسلام آباد میں بنے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی آئی ایم ایف سے نئے قرضے لینے کا کوئی پروگرام نہیں،آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے اورآئی ایم ایف سے جائزہ مذاکرات معمول کا حصہ ہیں ،اگر آئی ایم ایف سے نئے قرضے کے لئے رجوع کرنا پڑا تو یہ مذاکرات بنیاد ہونگے۔ وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان قیادت اگلے سال آنے والے بوجھ کے بارے میں سوچے ، پاکستان کی معیشت کا اس وقت بائی پاس ہورہا ہے اور بائی پاس کامیاب ہونے کے بعد معیشت ٹریک پر آجائے گی اور دوڑے گی۔