اسلام آباد ایئرپورٹ پرکروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد ایئرپورٹ پرکروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ...
اسلام آباد ایئرپورٹ پرکروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کسٹم حکام نے کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس کے بعد اسلام ایئرپورٹ پرکسٹم حکام نے دوسری بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو اسمگلروں عنایت خان، غلام دستگیرکو گرفتارکرلیا۔خفیہ اطلاع پراسٹنٹ کلکٹرعائشہ، فرحین زارا، ایڈیشنل کلکٹر نثاراحمد نے جہاز سے ملزمان کو گرفتارکیا جو پی کے 233 کے زریعے دبئی جارہے تھے۔

ڈپٹی کلکٹرکے مطابق ملزمان کے قبضہ سے تین کروڑاسی لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان کوجہازکی روانگی سے قبل پکڑا جب کہ تمام سرچنگ پوائنٹس کلیئر کرکے جہاز میں سوار ہو چکے تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد