سعد رفیق کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر شفق کے ساتھ تحریک انصاف نے انتہائی شرمناک کام کر دیا، صحافی روف کلاسرا نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی کو تجزیہ کار روف کلاسرا نے کہاہے کہ فواد چوہدری ایک خاندانی آدمی ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے نام لیے بغیر خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ ڈاکٹر شفق حرا کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔
تفصیلات کے مطابق روف کلاسرا کا کہناتھا کہ ڈاکٹر شفق حرا پی ٹی وی میں اینکر ہیں اور گزشتہ برس ان کی سعد رفیق سے شادی ہوئی ہے اور جب سے ن لیگ کی حکومت گئی ہے تو اس وقت سے سعد رفیق اپنی اہلیہ پر دباﺅ ڈال رہے تھے کہ آپ پی ٹی وی سے استعفیٰ دیدیں کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت آ رہی ہے اور وہ سب سے پہلے یہ کام کریں گے کہ مجھے خراب کرنے کی کوشش کریں گے اور آپ کو نوکری سے فارغ کریں گے جس پر ڈاکٹر شفق حرا نے جواب دیا کہ میں پسماندہ علاقے سے آئی ہوں اور پڑھ کر آئی ہوں اور آج سے دس سال پہلے مجھے پی ٹی وی میں نوکری ملی ہے تو اس سے آپ کا کیا تعلق ہے جبکہ ہماری شادی ایک سال قبل ہوئی ہے تاہم روف کلاسرا نے کہا کہ سعد رفیق نے جو پیشگوئی کی تھی وہ درست ثابت ہوئی ۔
روف کلاسرا نے فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات نے اپنی پریس کانفرنس میں سعد رفیق کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک وفاقی وزیر کی بیگم کو پونے چھ لاکھ روپے تنخواہ مل رہی ہے اور وہ اینکر ہیں ۔روف کلاسرا نے کہا کہ میں نے ڈاکٹر شفق سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کیا معاملہ ہے تو وہ کہنے لگیں کہ میری تنخواہ آپ چیک کروا سکتے ہیں کہ دو لاکھ 75 ہزار روپے ہے ۔ روف کلاسرا نے کہا کہ اتنی تنخواہ تو ہمارے یہاں پروڈیوسر لیتے ہیں اور وہ جتنی تنخواہ لے رہی ہیں میرا خیال نہیں ہے کہ اس سے پی ٹی وی بیٹھ گیاہے جبکہ دوسری جانب عطاالحق قاسمی 27 کروڑ روپے کھا گیاہے ۔
ویڈیو دیکھیں: