سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھارت کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظورکرلی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھارت کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور ...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھارت کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظورکرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھارت کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظورکرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کااجلاس ہوا جس میں بھارتی آرمی چیف اورحکومت کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی ۔قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستانی وزیراعظم کے خط کے غیرسفارتی جواب کی بھی مذمت کرتے ہیں، بھارتی جواب سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے ۔جس پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھارت کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظورکرلی۔اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی جواب امن دشمن سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔