جہانگیرترین کے ساتھ جوکچھ ہوا بہت اچھا ہوا،جو کرپشن کرے اسکے ساتھ یہی کچھ ہونا چاہیے:رکن سندھ اسمبلی پی ٹی آئی سیماضیا

جہانگیرترین کے ساتھ جوکچھ ہوا بہت اچھا ہوا،جو کرپشن کرے اسکے ساتھ یہی کچھ ...
جہانگیرترین کے ساتھ جوکچھ ہوا بہت اچھا ہوا،جو کرپشن کرے اسکے ساتھ یہی کچھ ہونا چاہیے:رکن سندھ اسمبلی پی ٹی آئی سیماضیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن سندھ اسمبلی پی ٹی آئی سیماضیانے کہا ہے کہ جہانگیرترین کے ساتھ جوکچھ بھی ہوا بہت اچھا ہوا،جوبھی ملک میں کرپشن کرے اسکے ساتھ یہی کچھ ہونا چاہیے،چاہے جہانگیرترین ہویا کوئی اور۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی پی ٹی آئی سیماضیاکا کہنا تھا کہ امل کا دن دہاڑے پولیس کراس فائرنگ میں قتل نے سندھ حکومت کوبے نقاب کردیا،امل کے قتل سے سندھ کے محکمہ داخلہ،محکمہ صحت ،پولیس ریفارمزسب بے نقاب ہوگئے،گیارہ سال حکومت کرنے کے بعد اب حکومت کو پولیس ریفارمزکا خیال آرہا ہے،اب گیارہ سال بعد کراچی پولیس سے مہلک ہتھیارواپس لے لیں گے،کراچی پولیس سے مہلک ہتھیارواپس لیں گے توبقیہ سندھ میں کیا کرینگے لوگوں کوبرسٹ ماریں گے۔سیماضیاکا مزید کہنا تھا کہ جہانگیرترین کے ساتھ جوکچھ بھی ہوا بہت اچھا ہوا،جوبھی ملک میں کرپشن کرے اسکے ساتھ یہی کچھ ہونا چاہیے،چاہے جہانگیرترین ہویا کوئی اور۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی