اداکارہ میرا نے بھائی کی پٹائی کردی

اداکارہ میرا نے بھائی کی پٹائی کردی
اداکارہ میرا نے بھائی کی پٹائی کردی

  

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ میرا نے ریسٹورنٹ کے معاملے پر اپنے بھائی احسن پر تشد دکر ڈالا۔

نجی اخبار روزنامہ دنیا کے مطابق سٹیٹ لائف سوسائٹی میں قائم ایک کیفے میں دونوں بہن بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بعدازاں میرا نے اپنے بھائی احسن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے زخمی کردیا اور اسے نہ صرف سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں بلکہ بھائی کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے لئے اعلیٰ پولیس افسر کو کال بھی کردی۔ اس موقع پر کیپٹن نوید بھی ان کے ساتھ تھے۔

بتایا گیا ہے کہ کیفے کی زمین چند برس قبل ان کی والدہ شفقت زہرہ نے خریدی تھی اور یہ انہی کی ملکیت ہے تاہم اس کی تعمیر پر احسن نے سرمایہ کاری کی جس میں میرا کا حصہ صرف بیس فیصد ہے لیکن اداکارہ اب اپنے بھائی کو بے دخل کرنا چاہتی ہیں۔ا س حوالے سے میرا کے بھائی احسن نے بتایا کہ ہماری فی ملی کی جائیداد ہے جسے میری والدہ نے تقریباً 25 برس قبل خریدا تھا۔ میں نے اپنی بہن میرا کے نام پر ریسٹورنٹ قائم کیا اور 80 فیصد سرمایہ لگایا جبکہ 20 فیصد انہوں نے لگایا۔ تاہم وہ اپنے قریبی لوگوں کے بہکاوے میں آگئی ہیں۔ انہوں نے تشدد کرکے مجھے زخمی کردیا اور بے دخل کرنا چاہتی ہیں، مجھے کیپٹن نوید نے بھی دھمکیاں دی ہیں۔

مزید : تفریح