سیاسی جماعتوں کی وجہ سے سیاستدانوں کوعزت کی نگاہ سے نہیں دیکھاجاتا،الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے ہارس ٹریڈنگ کے بیان پرایکشن لے:وزیراطلاعات

سیاسی جماعتوں کی وجہ سے سیاستدانوں کوعزت کی نگاہ سے نہیں دیکھاجاتا،الیکشن ...
سیاسی جماعتوں کی وجہ سے سیاستدانوں کوعزت کی نگاہ سے نہیں دیکھاجاتا،الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے ہارس ٹریڈنگ کے بیان پرایکشن لے:وزیراطلاعات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایوان میں کل خودبتایاکہ کیسے لوگوں کوخریدا،سیاسی جماعتوں کی وجہ سے سیاستدانوں کوعزت کی نگاہ سے نہیں دیکھاجاتا۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق پیپلزپارٹی کے بارے میں پہلے ہی بیان دیاتھا، پیپلزپارٹی نے ایوان میں کل خودبتایاکہ کیسے لوگوں کوخریدا اور پیپلزپارٹی نے خریدوفروخت کااعتراف کرکے عمران خان کی تائیدکردی، الیکشن کمیشن کوسونانہیں چاہیے،بیان پرایکشن لے، الیکشن کمیشن کوکل کے بیان پرجاگنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ڈاکوؤں کوسزادینے کی بات کرتے ہیں، چوروں کو سزا کی بات پراپوزیشن کوکیوں اعتراض ہوتا ہے،سیاسی جماعتوں کی وجہ سے سیاستدانوں کوعزت کی نگاہ سے نہیں دیکھاجاتا،انتخابات کے انعقادمیں الیکشن کمیشن کو کردار ادا کر نا ہوگا اور سینیٹ انتخابات کا طریقہ کارتبدیل کرنا چاہیے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد