ایشیا کپ میں بد ترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم واقعی ’فروخت‘ کیلئے پیش کر دی گئی

ایشیا کپ میں بد ترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم واقعی ’فروخت‘ کیلئے پیش کر ...
ایشیا کپ میں بد ترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم واقعی ’فروخت‘ کیلئے پیش کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایشیاکپ میں پاکستانی ٹیم کی انتہائی مایوس کن کارکردگی نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو شدید غم و غصے میں مبتلاکر دیاہے اور وہ سوشل میڈیار پر اپنا غصہ بھی نکالتے ہوئے نظر آرے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس کی بھینسوں کی نیلامی کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی ہے جس سے حکومت نے تقریبا 23 لاکھ روپے بٹور لیے ہیں اور ان کی دیکھ بھال سے جان چھڑوا لی ہے تاہم اب سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش سے شرمناک شکست کھانے پر اسے فروخت کیلئے ہی پیش کر دیا ہے۔
سید رضامہدی نامی صارف نے ٹویٹر پر سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” میں اپنے پہلے ٹویٹس میں بھی کہہ چکا ہو ں کہ تنقید کرنا ہمارا حق ہے لیکن اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ، میں نے اس کی اپنے طور پر بھی OLX پر جا کر تصدیق کی ہے کہ پاکستانی ٹیم کو 100 اور 500 روپے میں فروخت پر لگا دیا گیاہے ۔“


ملک عبدالرحمان صارفی نے بھی OLX سے فروخت کے اشتہار کا سکرین شاٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” پاکستانی ٹیم ایک ہزار روپے میں فروخت کیلئے پیش ہے ۔“


بنگلہ دیش سے شکست کھانے کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ خوب مزاق اڑانے میں مصروف ہیں اور ایک ’ فتنا ‘ نامی صارف نے کہا کہ ” اب پورا پاکستان فائنل میچ میں بنگلہ دیش کو سپورٹ کر رہاہے ۔“


ایک روزی نامی صارف نے خواتین کی حجاب میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے شکست کے بعد اس طرح واپس آ رہی ہے ۔“


ایک شیخ فرخ نامی بھارتی شہری نے پاکستانیوں کے جذبات پر روشنی ڈالتے ہوئے نواز الدین صدیقی کی ہاتھ میں گاڑیوں کے نٹ بولٹ کھولنے والا ’اوزار‘ پکڑے ہوئے کی تصویر شیئر کی جو کہ عمومی طور پر پاکستان میں ’لڑائی ‘ کیلئے بھی بطور خطرناک ’ہتھیار‘ استعمال ہوتاہے ۔ ساتھ لکھا کہ اس وقت پاکستانی شائقین کرکٹ اپنی ٹیم کا ایئر پورٹ پر اسطرح انتظارکررہے ہوں گے ۔“


یہ تو کچھ زیادہ ہی ہو گیا ، اس صارف نے تو ’ کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی “ کی تلسی کی تصویر ہی شیئر کر دی اور کہا کہ میچ سے پہلے پاکستانیوں کے جذبات اور اس کے بعد میں آنے والا غصہ ۔“