ایمان مزاری اپنی گریجوایشن کی تقریب میں کونسا لباس پہن کر گئیں ہیں ؟ سوشل میڈیا پر ایسی تصویر شیئر کر دی کہ لوگ دیکھتے ہی رہ گئے کیونکہ ۔۔
ایڈنبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب اکثر اوقات اپنے ٹویٹس کے باعث خبروں کی زینت بنتی ہیں تاہم چند روز قبل انہوں نے پاک فوج اور ڈیم سے متعلق ٹویٹس کیں اور اس کے بعد ان کا ایک روز کیلئے ٹویٹر اکاﺅنٹ بھی بند رہا تاہم اب سکاٹ لینڈ سے انہوں نے ایسی تصویر جاری کر دی ہے کہ دیکھ کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی سکاٹ لینڈ میں پڑھائی مکمل ہو گئی ہے جس کے بعد وہ پاکستان آ گئیں تھیں تاہم کچھ عرصہ یہاں پر گزارنے کے بعد اب وہ واپس سکاٹ لینڈ اپنی گریجوایشن کی تقریب میں شرکت کیلئے آ گئی ہیں اور ان کے ہمراہ ان کی والدہ شیریں مزاری بھی موجود ہیں ۔
ایمان مزاری نے تقریب میںجانے سے قبل اپنی ایک انتہائی خوبصورت تصویر ٹویٹر پر شیئر کی جس میں انہوں نے لال رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہے جس میں وہ کسی پری سے کم نہیں لگ رہیں ۔اس تصویر کے ساتھ ایمان زینب نے لکھا کہ ” گریجویشن کیلئے تمام تیاریاں مکمل ۔“
اس سے قبل ایمان زینب نے اپنی والدہ شریں مزاری کو گلے لگائی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ” دیکھیں کون آیاہے میری گریجوایشن کی تقریب کیلئے ۔“
ایمان زینب کی تعلیم مکمل ہونے کی خوشی میں سوشل میڈیا صارفین انہیں مبارک باد بھی پیش کر رہے ہیں ۔