سوات میں چھاﺅنی کیلئے 75کنال سرکاری اراضی فوج کو دینے کا فیصلہ

سوات میں چھاﺅنی کیلئے 75کنال سرکاری اراضی فوج کو دینے کا فیصلہ

پشاور( ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے سوات میں فوجی چھاﺅنی کے قیام کیلئے75کنال سے زائد سرکاری اراضی پاک فوج کے حوالے کرنے اور جعلی ادویات پر کنٹرول کیلئے ملک کے پہلے ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق صوبائی کابینہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتو ں میں مقدمات کی رفتار تیز کرنے کیلئے مختلف ججوں کی تقرریوں و تبادلوں اور صوبہ میں اغلاط سے پاک قرآن مجیدکی چھپائی کیلئے مزید 2پرنٹرز اور پبلشرز کی رجسٹریشن کی بھی منظوری دیدی۔کابینہ نے ملتان پاور پراجیکٹ کی تعمیرکیلئے387کنال اراضی خریدنے بلین ٹری سونامی پروگرام کیلئے پن بجلی منافع سے لئے گئے 2ارب روپے واپس کرنے اور صوبائی حکومت کے100روزہ پلان پر پیر کے روز سے ترتیب وار غور شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور