اسلام آباد ریڈ زون، غیر ملکی سفارتخانے حساس معلومات اکٹھی کرنے لگے، اعلیٰ حکام کے بھی فون ٹیپ

اسلام آباد ریڈ زون، غیر ملکی سفارتخانے حساس معلومات اکٹھی کرنے لگے، اعلیٰ ...
اسلام آباد ریڈ زون، غیر ملکی سفارتخانے حساس معلومات اکٹھی کرنے لگے، اعلیٰ حکام کے بھی فون ٹیپ

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بعض ممالک کی جانب سے پاکستان کی حساس معلومات اکٹھی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی سفارتخانوں میں موبائل فون ٹیپ کرنے کے آلات نصب کردیئے گئے۔ اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں بعض ممالک کے سفارتخانوں میں موبائل فون ٹیپ کرنے کے آلات نصب کررکھے ہیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق پاکستانی سرکاری حکام کی موبائل فون پر گفتگو اور ایس ایم ایس کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے سرکاری افسران کیلئے موبائل فون پر گفتگو سے معلق ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریڈزون میں واقع سرکاری دفاتر کے افسران موبائل فون کا کم سے کم استعمال کریں۔

موبائل فون پر حساس نوعیت کی گفتگو سے بھی اجتناب کیا جائے۔ خفیہ اور حساس نوعیت کی معلومات کیلئے ایس ایم ایس بھیجنے سے بھی روک دیا گیا۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اہم اور حساس نوعیت کی معلومات کے تبادلے کے لئے لینڈ لائن فون کا استعمال کیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد