سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے متاثرین کی شکایات پر ازخود نوٹس 5 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس پرچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 5 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ اٹارنی جنرل انور منصور، ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے دورہ پشاور کے دوران سانحہ اے پی ایس کے متاثرین سے ملاقات میں نوٹس لیا تھا۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد