سپریم کورٹ نے پنجاب میگا پروجیکٹس کیس سماعت کیلئے مقررکردیا

سپریم کورٹ نے پنجاب میگا پروجیکٹس کیس سماعت کیلئے مقررکردیا
سپریم کورٹ نے پنجاب میگا پروجیکٹس کیس سماعت کیلئے مقررکردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے میگا پروجیکٹس میں مبینہ طورپرمن پسند کمپنیوں کونوازنے کے معاملہ پر کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقررکردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میگا پروجیکٹس کیس پرچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بدھ کو سماعت کرے گا۔جس کے لئے عدالت نے متعلقہ کمپنیوں اوران کے مالکان کونوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب،سیکریٹری خزانہ ودیگرکوبھی نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد