ووٹ کا مستقل یا عارضی پتے پر اندراج 31 دسمبر 2018 تک کروایا جا سکتا ہے، فارم 21 درخواست گزار کو خود جمع کروانا ہو گا:الیکشن کمیشن

ووٹ کا مستقل یا عارضی پتے پر اندراج 31 دسمبر 2018 تک کروایا جا سکتا ہے، فارم 21 ...
ووٹ کا مستقل یا عارضی پتے پر اندراج 31 دسمبر 2018 تک کروایا جا سکتا ہے، فارم 21 درخواست گزار کو خود جمع کروانا ہو گا:الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ووٹرز انتخابی فہرستوں میں اپنے ووٹ مستقل یا عارضی پتے پر منتقل کروائیں اور ووٹ کا مستقل یا عارضی پتے پر اندراج 31 دسمبر 2018 تک کروایا جا سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات جاننے کے لئے شناختی کارڈنمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں اور ووٹرز انتخابی فہرستوں میں اپنے ووٹ مستقل یا عارضی پتے پر منتقل کروائیں،ووٹ کا مستقل یا عارضی پتے پر اندراج 31 دسمبر 2018 تک کروایا جا سکتا ہے اورووٹ کے اندراج اور منتقلی کافارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے لیا جاسکتا ہے۔الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کے اندراج اور منتقلی کافارم ضلعی الیکشن کمیشن سے بھی لیا جا سکتا ہے اورفارم متعلقہ رجسٹریشن آفیسر یا ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروانا ہو گا،انتخابی فہرست میں ووٹ کااندراج صرف شناختی کارڈوالے پتے پر کروایا جاسکتا ہے اور فارم 21 درخواست گزار کو خود جمع کروانا ہو گا۔