وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،سعو دی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ کی ہے: عمران خان

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،سعو دی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ...
وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،سعو دی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ کی ہے: عمران خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ملاقات ،ملکی سیکیورٹی صورتحال ،دورہ سعودی عرب اور بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ،وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ملکی سکیورٹی اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ، اس کے علاوہ پاکستانی قیادت کے بیرونی دوروں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ عسکری قیادت نے وزیر اعظم کو دہشتگردی کیخلاف آپریشنزمیں پیشرفت اور آرمی چیف کے دورہ چین کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا پاکستان خطے میں اہمیت کا حامل ہے اور خطے کے استحکام اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ سعودی عرب اور چین سی پیک میں اہم پارٹنر ہیں، سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ کی ہے۔واضح رہے کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد سے وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی یہ چوتھی ملاقات ہے جسے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔

مزید : قومی /دفاع وطن /سیاست /علاقائی /اسلام آباد /اہم خبریں