شعیب ملک دبئی سے ایشیا کپ کھیلنے کے بعد سیدھے کس ملک پہنچ گئے او رکیوں؟ پاکستان نہیں بلکہ ۔۔۔حیران کن خبرآ گئی

شعیب ملک دبئی سے ایشیا کپ کھیلنے کے بعد سیدھے کس ملک پہنچ گئے او رکیوں؟ ...
شعیب ملک دبئی سے ایشیا کپ کھیلنے کے بعد سیدھے کس ملک پہنچ گئے او رکیوں؟ پاکستان نہیں بلکہ ۔۔۔حیران کن خبرآ گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بچے کی ولادت چند دن بعد بھارت میں متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سینئر بلے باز شعیب ملک اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے ہمسایہ ملک میں موجود اپنے سسرال پہنچ گئے ہیں ، شعیب ملک پی سی بی سے اجازت لے کر ہی دبئی سے حیدرآباد پہنچے ہیں ، وہ ننھے مہمان کی آمد کے بعد چند دن  تک اہلیہ کے پاس ہی موجود رہیں گے ۔

ایشیا کپ سے پہلے شعیب ملک نے لاہورمیں میڈیا کے سوال پراس بات کا عندیہ دیا تھا کہ بچے کی نیشنلیٹی پاکستان اور ہندوستان کے بجائے کسی تیسرے ملک کی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے یہ درخواست بھی کی تھی کہ وہ دعاکریں کہ یہ وقت بھی خیریت سے گزرے۔

نجی ٹی وی کا کہناہے کہ ابھی تک بچے کی ولادت بھارت میں ہی حیدر آباد یا کسی دوسرے شہرمیں متوقع ہے۔تاہم سوشل میڈیا پر یہ بھی گفتگو جاری ہے کہ شعیب ملک کی آمد کے بعد ایک بارپھران کی بھی حتمی رائے لی جائے گی جس کے بعد بچے کی ولادت کے شہر کا باقاعدہ فیصلہ ہوگا۔

مزید : کھیل