مشاہد اللہ فواد چوہدری کی جانب سے لوڈر کہنے پر برہم ہو گئے ، ایسے الفاظ کہہ دیئے کہ فواد چوہدری کے ہوش ہی اڑ گئے ، کیا کہا ؟ جان کر عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے

مشاہد اللہ فواد چوہدری کی جانب سے لوڈر کہنے پر برہم ہو گئے ، ایسے الفاظ کہہ ...
مشاہد اللہ فواد چوہدری کی جانب سے لوڈر کہنے پر برہم ہو گئے ، ایسے الفاظ کہہ دیئے کہ فواد چوہدری کے ہوش ہی اڑ گئے ، کیا کہا ؟ جان کر عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فواد چوہدر ی کی گزشتہ روز کی قومی اسمبلی کی تقریر پر سینیٹر مشاہد اللہ خان برہم ہو گئے اور انہوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فواد چوہدری کو نانی یاد دلا دیں گے اور وزیراعظم عمران خان کو انہیں خود وزارت سے نکالنا پڑے گا ۔

سینیٹ کے اجلاس میں مشاہداللہ خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے  حکومت پر تنقید کے لیے اشعار کا سہارا لیا، اور کہا جب کمینے عروج پاتے ہیں، اپنی اوقات بھول جاتے ہیں۔ ہوگئے حکمراں کمینے لوگ، خاک ہوگئے نگینے لوگ۔مشاہد اللہ خان کی تقریر کے دوران کمینے کا لفظ چیئرمین سینیٹ نے کارروائی سے حذف کردیا۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ وزیراطلاعات نے میرے بارے میں کہا میں پی آئی اے میں لوڈر تھا، ریکارڈ کی درستگی کے لیے بتادوں جب فواد چوہدری پیدا ہوئے میں بی اے ایل ایل بی کر چکا تھا، میں ٹریفک سپروائز تھا لیکن پروموشن نہیں لی کہ یونین میں سیاست کرنی تھی۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے فواد چوہدری کے خلاف تحریک استحقاق جمع کراتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ آپ مدینہ کی ریاست کے وزیر ہیں کہ رنگیلا شاہ کی، وہ وزیر اطلاعات کو نانی یاد دلا دیں گے اور عمران خان کو اس وزیر کو وزارت سے نکالنا پڑے گا۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے کہا کہ وزیر اطلاعات کے خلاف تحریک استحقاق تیار کی ہے، وزیر کو ثبوت دینا ہوگا کہ میں نے اپنے بھائی اور کزن کو عہدوں پر لگایا، وہ ثبوت نہ دے سکے تو انہیں ایوان میں آکر معافی مانگنی پڑے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی