کراچی کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں:صدر مملکت کی کے الیکٹرک کے وفد کو ہدایت

کراچی کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں:صدر ...
کراچی کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں:صدر مملکت کی کے الیکٹرک کے وفد کو ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ عوام ،صنعت کوبلاتعطل بجلی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، کراچی کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک حکام نے صدرمملکت عارف علوی کوکراچی کی بجلی کی ضروریات سے متعلق بریفنگ دی اور کے الیکٹرک وفدنے صدر مملکت کو بجلی نظام کی بہتری سے متعلق اقدامات سے آگاہ بھی کیا۔اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے ہدایت کی کہ کراچی کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور بجلی کی پیداوار بڑھانے کیساتھ بجلی ترسیل کے نظام کوبھی بہتربنایاجائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام ،صنعت کوبلاتعطل بجلی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے بجلی چوری ، لائن لاسزپر قابو پایا جائے۔