’’ ہمارے ہر کام میں رکاوٹ کیوں پیدا ہوجاتی ہے؟ ‘‘ وہ مقبول عام مسئلہ جس کا روحانی علاج کیسے کرنا چاہئے ،آپ بھی جانئے

لاہور(نظام الدولہ)سر میرے ابو لیدر کا بزنسکرتے ہیں لیکن ہمارے ہر کام میں بے برکتی اور رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے ۔ معلوم کرایا ہے کہ ہمارے کاروبار پر کسی نے بندش لگائی ہوئی ہے۔مسئلہ یہ ہے کہ ابو تیس سال سے یہ کاروبار کررہے ہیں،لیکن کوئی بھی ڈیل شروع کرتے ہیں تو اس وقت سب ٹھیک ٹھاک ہوتا ہے لیکن جب آرڈر ملنے کا وقت آتا ہے تو سب کچھ ختم ہوجاتا ہے ۔ہمارا اپنا ذاتی گھر بھی نہیں۔ گھر میں جتنے بھی لوگ ہیں ان سب کے کاموں میں رکاوٹ آتی ہے۔پلیز استخارہ کرکے بتائیں اور تسبیح بھی بتادیں ۔(سحر ،گوجرانوالہ )
جواب ۔یہ ایسا عام سامسئلہ ہے جس میں ہر دوسرا گھر مبتلا نظر آتا ہے ۔اس کے حل کے لئے دنیاوی کوششیں اپنی جگہ ،روحانی علاج کیا جائے تو اللہ کی توفیق سے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ استخارہ کے مطابق آپ سب اہل خانہ کو اجتماعی طور گھر میں ہر ماہ آیت کریمہ پڑھنا چاہئے ۔ ذہنی بندشوں کی جس بیماری سے آپ لوگ گذر رہے ہیں اسکا خاتمہ ہوسکے ۔گھر میں سورہ ملک کی تلاوت کیا کریں۔اپنے ابو سے کہیں کہ وہ روزانہ استغفراللہ کی تسبیح تین سو بار دل میں پڑھا کریں ،آپ یہ تسبیح پڑ ھ کر اہل خانہ کے لئے دعا کیاکریں۔یا باسط یا حلیم روزانہ تین سو تیرہ بار اول آخر درود پاک سات بار ،دل میں پڑھا کریں ۔ (اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )