صدرڈاکٹرعارف علوی کی مری میں شہیدکیپٹن جنید کے گھر آمد،اہل خانہ سے ملاقات

مری(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت پاکستان عارف علوی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن جنید کے گھر پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق صدرڈاکٹرعارف علوی مری میں شہیدکیپٹن جنید کے گھر پہنچ گئے ،جہاں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے شہیدکیپٹن جنید کے اہلخانہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہے،پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر صدرمملکت عارف علوی نے شہید کیپٹن جنید کی بلند درجات کے لیے دعا بھی کی جبکہ شہید کیپٹن جنیدکی قبرپرپھول بھی چڑھائے،واضح ر ہے کیپٹن جنید نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیاتھا۔