وزیراعظم عمران خان چین کب جائیں گے؟ بالآخر وہ اعلان ہو گیا جس کا سب کو انتظار تھا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ ( اکتوبرمیں) چین کا دورہ کریں گے ،اس حوالے سےحتمی تاریخوں اور ملاقاتوں کا شیڈول فائنل کیا جارہا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل’’ جیونیوز‘‘ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اکتوبر میں چین کا دورہ کریں گے،عمران خان کے دورے میں سی پیک میں تیزی ،دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی،دورے میں اقتصادی شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوگا،وزیراعظم عمران اپنے دورہ بیجنگ کےلئے اپنے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی لے کر جائیں گے ،پاکستانی وفد چین میں ایک کانفرنس میں بھی شرکت کرے گا ۔