ن لیگی سینیٹرز کا فواد چوہدری کے خلاف اعلان جنگ ،ایسا مطالبہ کر دیا کہ عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے

ن لیگی سینیٹرز کا فواد چوہدری کے خلاف اعلان جنگ ،ایسا مطالبہ کر دیا کہ عمران ...
ن لیگی سینیٹرز کا فواد چوہدری کے خلاف اعلان جنگ ،ایسا مطالبہ کر دیا کہ عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبران پارلیمنٹ اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا،سینیٹ میں  ن لیگ کے سینیٹرز نے  فوادچوہدری پر ایوان بالا  میں آنے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا،سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی وفاقی وزیر اطلاعات  کی جانب سے قومی اسمبلی میں د ئیے جانے والے بیان کی پرزور مذمت۔

نجی ٹی وی  کے مطابق سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ جو زبان وفاقی وزیر نے کل قومی اسمبلی میں استعمال کی وہ کوئی نجی محفل میں بھی استعمال نہیں کرتا،ن لیگی سینیٹر نےایوان سے استفسار کیا کہ مدینہ کی ریاست میں کیا وزرا کا یہ رویہ تھا ؟پی ٹی آئی وزراء گالی گلوچ پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں وزیر اطلاعات کی جانب سے سینیٹر مشاہد اللہ اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے بارے میں جو بات کی گئی اس پر پاکستان کا ہر شہری شرمندہ تھا،لوگ شرمندہ ہیں کہ ہمارے پارلیمنٹرین ایسی زبان استعمال کرتے ہیں ۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ وزیر اطلاعات کا حال یہ ہے کہ ان کے پاس صحیح معلومات ہی نہیں، قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر میرے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے،اُنہوں نے ایوان کو بتا یا کہ میں پی آئی اے میں ٹریفک سپروائزر تھااور پی آئی اے کی یونین میں بھرپور حصہ لیتا تھا، میں نے اپنے کسی بھائی یا کزن کو بھرتی نہیں کرایا،افسوس ہے وزیر اطلاعات پیپلز پارٹی کو چور ڈاکو کہہ رہے تھےحالانکہ ان کے اپنے ماموں پیپلز پارٹی میں ہیں،وزیر نے پیپلز پارٹی کو چور کہہ کر اصل میں خود کو ڈاکو کہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اطلاعات ان پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت دیں یا ایوان میں آکر معافی مانگیں،وزیر اطلاعات معافی نہیں مانگیں گے تو یہ ایوان نہیں چلے گا۔دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف تحریک استحقاق بھی پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اطلاعات نے مشاہد اللہ پر بے بنیاد الزامات لگائے،ان کے خلاف تحریک استحقاق منظور کی جائے اور انہیں شواہد پیش کرنے کی ہدایت کی جائے۔دوسری طرف ایوان بالا میں اس تنازعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف  کی جانب سے سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان سے مشاہد اللہ خان کی دل آزاری ہوئی ہے ،ہم ان کے ساتھ ہیں ،واضح رہے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے  وفاقی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماؤں کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔