پاکستانیوں کے لئے سب سے پریشان کن خبر آگئی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے وارننگ جاری کردی کہ۔۔۔

پاکستانیوں کے لئے سب سے پریشان کن خبر آگئی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے وارننگ ...
پاکستانیوں کے لئے سب سے پریشان کن خبر آگئی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے وارننگ جاری کردی کہ۔۔۔

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت آنے پر توقع کی جا رہی تھی کہ ملک کی معاشی ترقی کی رفتار تیز تر ہو گی لیکن ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں اس کے برعکس ایسی صورتحال کی وارننگ دے دی ہے کہ سن کر پاکستانی پریشان رہ جائیں گے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو کم ہو کر 4.8فیصد رہ جانے اور افراط زر کی شرح بڑھ کر 6.5فیصد تک جاپہنچنے کے امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے جی ڈی پی کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بھی 4.5فیصد سے بڑھ کر 5فیصد ہونے کا امکان ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میںپاکستان میں شرح سود میں مزید اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ بینک نے پاکستانی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اسے ملکی بجٹ اور بیرونی کھاتے پر دباﺅ کم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحی اقدامات اٹھانے ہوں گے، ورنہ ملک کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے یہ اندازہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آئی ایم ایف کا وفد دورے پر پاکستان آچکا ہے اور حکام سے ملاقاتیں کر رہا ہے، جو نئے قرضے کے لیے متوقع طور پر پاکستانی حکومت کے سامنے کچھ انتہائی سخت اقدامات اٹھانے کی شرائط بھی رکھے گا، جن میں نئے ٹیکسز کے نفاذ اور مختلف اشیاءپر سبسڈی کے خاتمے کی شرائط بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد