’میری شادی ہونے والی ہے، میری ساس نے شادی پر پہننے کے لئے جوڑا خریدا تو میں دیکھ کر دنگ رہ گئی کیونکہ۔۔۔‘ نوجوان دلہن نے دکھی دل کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایسی بات کہہ دی کہ تمام لڑکیوں کو افسردہ کردیا

’میری شادی ہونے والی ہے، میری ساس نے شادی پر پہننے کے لئے جوڑا خریدا تو میں ...
’میری شادی ہونے والی ہے، میری ساس نے شادی پر پہننے کے لئے جوڑا خریدا تو میں دیکھ کر دنگ رہ گئی کیونکہ۔۔۔‘ نوجوان دلہن نے دکھی دل کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایسی بات کہہ دی کہ تمام لڑکیوں کو افسردہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی لڑکی، جس کی چند روز بعد ہی شادی ہونے والی ہے، نے انٹرنیٹ پر ایسی حیران کن بات شیئر کر دی ہے کہ سن کر ہر لڑکی افسردہ ہو جائے۔ دی مرر کے مطابق ویب سائٹ Redditپر آئیسوو نامی اس لڑکی نے بتایا ہے کہ ”میری ساس نے تو میری شادی کی خوشی شادن کے دن سے پہلے ہی غارت کر دی ہے۔ کل وہ شادی کی خریداری کرکے آئی اور جب میں نے اس کا لباس دیکھا جو اس نے شادی کے روز پہننے کے لیے خریدا ہے، تو میری حیرت کی انتہاءنہ رہی، کیونکہ وہ ہو بہو میرے عروسی جوڑے کے جیسا تھا۔“


آئیسوو کا کہنا تھا کہ ”میری ساس نے چند دن قبل مجھ سے دریافت کیا تھا کہ میں شادی کے دن کس طرح کا لباس پہننے جا رہی ہوں۔ مجھے کیا معلوم تھا کہ وہ یہ اس لیے پوچھ رہی ہے کہ اس نے خود اسی جیسا لباس خریدنا ہے۔ میں تو سمجھی تھی کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی کی خوشی میں مجھ سے یہ بات پوچھ رہی ہے۔ اب معلوم ہوا کہ وہ میری خوشی غارت کرنے کے لیے پوچھ رہی تھی۔کیا آپ اس طرح کا سوچ بھی سکتے ہیں۔ کم از کم مجھے تو ایسا کوئی واقعہ یاد نہیں جس میں کسی لڑکی کی ساس نے اپنی بہو جیسا عروسی لباس پہنا ہو۔“