2500 سال پرانی ممی دریافت، سائنسدانوں نے معائنہ کیا تو اس کے ناخنوں کے نیچے ایسی چیز نظر آگئی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

2500 سال پرانی ممی دریافت، سائنسدانوں نے معائنہ کیا تو اس کے ناخنوں کے نیچے ...
2500 سال پرانی ممی دریافت، سائنسدانوں نے معائنہ کیا تو اس کے ناخنوں کے نیچے ایسی چیز نظر آگئی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں سائنسدانوں نے 2500قدیم ایک اور ممی دریافت کی ہے۔ جب انہوں نے اس کا معائنہ کیا تو ناخنوں کے نیچے ایسی چیز نظر آ گئی کہ ان کی حیرت کی انتہاءنہ رہی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ممی ایک مرد کی تھی، حالانکہ اسے اڑھائی ہزار سال پہلے حنوط کیا گیا تھا لیکن اب بھی اس کی انگلیوں کے ناخنوں کے نیچے خون کی وریدیں موجود تھیں۔


سٹاک ہوم کے رائل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”ہم نے سی ٹی سکین ٹیکنیک کے ذریعے اس ممی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ تجربات میں معلوم ہوا کہ یہ شخص 400ءقبل مسیح میں مصر میں زندہ تھا۔ اس کے ہاتھوں میں ناخنوں کے نیچے نہ صرف خون کی وریدیں موجود تھیں بلکہ عصبی بافتیں اور جلد کی مختلف تہیں بھی اب تک موجود تھیں۔“


تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رومیل کا کہنا تھا کہ ”اس ممی کے معائنے میں ہم نے ’فیز کنٹراسٹ سی ٹی‘ کی نئی تکنیک استعمال کی جس کے ذریعے قدیم نرم بافتوں کی تصاویر بھی لی جا سکتی ہیں۔ اس سے قبل کسی ممی کے معائنے میں یہ تکنیک استعمال نہیں کی گئی تھی۔ “