بھارتی اداکارہ سارہ خان کو پاکستانی اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑ گیا، بھارتیوں نے ایسا کام شروع کر دیا کہ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

بھارتی اداکارہ سارہ خان کو پاکستانی اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑ گیا، ...
بھارتی اداکارہ سارہ خان کو پاکستانی اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑ گیا، بھارتیوں نے ایسا کام شروع کر دیا کہ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

  

ممبئی (این این آئی)پڑوسی ملک بھارت میں جہاں وقتا بوقتا پاکستانی اداکاروں پر پابندیاں لگانے کی باتیں کی جاتی ہیں، وہیں با لی ووڈ پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کے بغیر آگے بڑھ بھی نہیں سکتا۔جس طرح ماضی میں بھارتی لوگ اور فلمی دنیا سے وابستہ افراد پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر چکے ہیں، اسی طرح اب وہاں کے لوگ اپنے ہی ملک کی اداکارہ کو بھارت چھوڑنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔متعدد بھارتی افراد نے نوجوان مسلمان اداکارہ و ماڈل سارہ خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھارت چھوڑ کر پاکستان چلی جائیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ خان کو ایک پاکستانی اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑ گیا اور لوگوں نے ان کے اشتہار کو دیکھتے ہی ان پر تنقید کرنا شروع کردی۔سارہ خان نے پاکستانی اشتہار کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ خوبصورتی بڑھانے اور جاذب نظر آنے کے لیے ایک بیوٹی اور ہیئر ریمول کریم کی تشہیر کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔اگرچہ اشتہار میں کوئی بھی قابل اعتراض یا نازیبا منظر نہیں، تاہم پھر بھی بھارتی افراد نے سارہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ملک چھوڑ کر پاکستان چلے جانے کا مشورہ دیا۔

مزید : تفریح