یو اے ای کی قیمتی ترین چیز چرانے کی کوشش پر ایک شخص گرفتار، کیا چرانے کی کوشش کر رہا تھا؟ خوفناک خبر آ گئی

یو اے ای کی قیمتی ترین چیز چرانے کی کوشش پر ایک شخص گرفتار، کیا چرانے کی کوشش ...
یو اے ای کی قیمتی ترین چیز چرانے کی کوشش پر ایک شخص گرفتار، کیا چرانے کی کوشش کر رہا تھا؟ خوفناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظبی(این این آئی)ابو ظبی میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو متحدہ عرب امارات کے خفیہ راز چْرانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
اماراتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس مشتبہ شخص کی گرفتاری ایک شہری کی اطلاع پر عمل میں آئی ہے،جس نے اس شخص کی مشکوک حرکات پر حکام کو اس کے متعلق بتایا تھا۔اس کے خلاف ایک غیرملک کے لیے جاسوسی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اب اس کے خلاف عدالت میں مقدمے کے تیزی سے سماعت کی جائے گی۔مشتبہ ملزم پر یو اے ای کی خفیہ معلومات حاصل کرنے کے الزام میں بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حماد سیف الشمسی نے بتایا کہ ایک اماراتی شہری نے سرکاری استغاثہ کو اس مشتبہ شخص کی مشکوک حرکات وسکنات کے بارے میں مطلع کیا تھا۔حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس کو گرفتار کر لیا تھا۔اس نے اپنے جرائم کا اقرار کر لیا ہے اور اس کا کیس فوری طور پر سماعت کے لیے عدالت میں بھیج دیا گیا ہے۔اب اس کے خلاف جاسوسی کے الزامات میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -