”خبردار! اب اگر ایسا کچھ کیا تو۔۔۔“ بلاول بھٹو زرداری نے کس وزیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا؟ جان کر زرداری بھی کہیں گے ”شاباش بیٹا“

”خبردار! اب اگر ایسا کچھ کیا تو۔۔۔“ بلاول بھٹو زرداری نے کس وزیر کو آڑے ...
”خبردار! اب اگر ایسا کچھ کیا تو۔۔۔“ بلاول بھٹو زرداری نے کس وزیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا؟ جان کر زرداری بھی کہیں گے ”شاباش بیٹا“

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیرداخلہ سندھ  سہیل انورسیال کے الفاظ کا نوٹس لیتے ہوئے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

دنیانیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے مہاجر طبقے کے خلاف غیرذمہ دارانہ بیان دینے پر سہیل انور سیال کی سخت سرزش کی ہے اور انہیں خبردار کیا ہے کہ آئندہ ایسی کوئی غلطی سرزد نہیں ہونی چاہیے۔سابق وزیرداخلہ سندھ کے متنازعہ بیان پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا ہے جبکہ بلاول بھٹو نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے سہیل انور سیال سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اگر سابق وزیرداخلہ سندھ نے اپنے بیان پرمعافی نہیں مانگی تو اگلے ہفتے سے احتجاج شروع کر دیا جائے گا۔سہیل انور سیال کا بیانسہیل انور سیال نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد ہندوستان سے جو لوگ آئے انہیں ہم نے نا صرف پناہ دی بلکہ زمینیں، اناج اور گھر بھی دیئے، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم آج تک ہندوستان سے آنے والوں کو پال رہے ہیں،اپنے بیان پر ہونے والی تنقید کے بعد بھی انہوں نے اس پر قائم رہنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ گزشتہ روز کے بیان پر قائم ہیں۔ انہوں نے بارہ مئی برپا کرنے والی ذہنیت کے متعلق بیان دیا تھا۔

مزید : قومی