مہاجرین کی قربانیوں کو سلام پیش کرتاہوں،وزیراعلیٰ بتائیں سٹریٹ کرائم کب ختم ہوگا:خواجہ اظہار

مہاجرین کی قربانیوں کو سلام پیش کرتاہوں،وزیراعلیٰ بتائیں سٹریٹ کرائم کب ختم ...
مہاجرین کی قربانیوں کو سلام پیش کرتاہوں،وزیراعلیٰ بتائیں سٹریٹ کرائم کب ختم ہوگا:خواجہ اظہار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن صوبائی اسمبلی و رہنما ایم کیوایم پاکستان خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ 20 لاکھ مہاجرین کی قربانیوں کو سلام پیش کرتاہوں، ہم نے احتجاجا ًدو سال سے شیڈو بجٹ پیش نہیں کیا۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق صوبائی وزیر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ 2008 سے ہر سال حکومت ایک سے وعدے کررہی ہے، وزیراعلیٰ بتائیں اسٹریٹ کرائم کب ختم ہوگا،4 گنا زیادہ بجٹ کے باوجود حکومت کا رونا وہی ہے کہ پیسے نہیں، ہر وزیر وزارت سنبھالتے ہی نیا دفتر اور نئی گاڑی لیتا ہے، ہر دفتر پر 25 لاکھ سے 1 کروڑ تک کی تزئین و آرائش کی گئی،ز رعی ٹیکس لگاتے ہوئے حکومت کی جان نکل جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپ کا بجٹ کھربوں میں ہے لیکن ضلع پیسے مانگیں تو اعتراض ہے، توقع تھی کہ وزیراعلیٰ اور وزرا اس بجٹ کوپڑھیں گے، وزرا کے اثاثوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، کراچی کے لوگوں نے گزشتہ سال 42 ارب روپےسےزائد ٹیکس دیا،امید تھی غیر ترقیاتی بجٹ کو کم کیا جائے گا، لاڑکانہ، میرپور خاص، سکھرمیں تو آپ کے میئر ہیں ان پر تو اعتبار کریں، یہ بجٹ کاپی پیسٹ بجٹ ہے،صرف ہوا رہ گئی ہے جس پر ٹیکس نہیں،ہر سال سی سی ٹی وی کیمرے، جی ایس ایم لوکیٹر خریدنے کیلئے اربوں روپے رکھے جاتے ہیں،بتائیں کہاں ہیں یہ کیمرے اور جی ایس ایم لوکیٹر ؟ انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت نے ایم کیو ایم کے 17 قیدیوں کوجنازے پڑھنے تک کی اجازت نہیں دی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی