اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک مرتبہ پھر ایان علی کی یاد تازہ ہو گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ایئرپورٹ حکام نے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ڈھائی کلو گرام آئس ہیروئن سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔
نجی ٹی وی چینل’’جیونیوز‘‘ کے مطابق کسٹم حکام نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی برآمد کرلی ،ملزمان پی کے 233 پر اسلام آباد سے دبئی جارہے تھے ،کسٹم حکام نے مخبر کی اطلاع پر غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ،ملزمان کے نام عنایت خان اور غلام دستگیر ہیں،دونوں ملزمان تمام سرچنگ پوائنٹس سے کلیرنس کے بعد جہاز میں سوار ہوچکے تھے ،انہیں آخری لمحات میں گرفتار کیا گیا،ایک اور کارروائی میں اے ایس ایف حکام نے ابوظہبی جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کے سامان میں چھپائی گئی ڈھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی ہے ۔