حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم ’بم‘ تیار کر لیا، کتنے روپے اضافے کا امکان ہے؟ پاکستانیوں کیلئے ’ہولناک‘ خبر آ گئی

حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم ’بم‘ تیار کر لیا، کتنے روپے اضافے کا امکان ...
حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم ’بم‘ تیار کر لیا، کتنے روپے اضافے کا امکان ہے؟ پاکستانیوں کیلئے ’ہولناک‘ خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،  نئی حکومت نے مسلسل دوسرے مہینے بھی پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے فیصلہ کرلیا ہے۔ 

نجی ٹی وی چینل’’ہم نیوز‘‘کے  مطابق اگلے ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، پٹرول اور ڈیزل دونوں مصنوعات پر چار، چار روپے اضافے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی تین روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے،اس سلسلے میں حتمی فیصلہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات کے بعد 30 ستمبر کو کیا جائے گا، جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس پر عمل درآمد یکم اکتوبر سے ہوگا۔

مزید :

قومی -