باکمال پاکستانیوں نے فیشن انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا: سوہائے علی آبڑو

باکمال پاکستانیوں نے فیشن انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا: ...
باکمال پاکستانیوں نے فیشن انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا: سوہائے علی آبڑو

  

لاہور(یو این پی) اداکارہ وماڈل سوہائے علی آبڑونے کہا ہے کہ فیشن کی دنیا میں بدلتے رجحانات اوران کی مقبولیت کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم اس شعبے میں پاکستان فیشن انڈسٹری سے وابستہ باکمال لوگوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سوہائے علی آبڑو نے کہا ہے کہ دیکھا جائے توفیشن کی تاریخ بہت پرانی ہے، مختلف رنگوں کا ملاپ اوران کی تراش خراش سے کپڑے کوایک نئی شکل دینے کا اندازنیا نہیں بلکہ بہت پرانا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ڈیزائنروں کی شہرت کے چرچے اب پاکستان کی سرحدیں پار کرتے ہوئے دنیا کے بیشترممالک تک جا پہنچے ہیں، جو کسی اعزازسے کم نہیں ہے۔ فیشن انڈسٹری کے باصلاحیت ڈیزائنرز کی خدمات اگر فلم انڈسٹری کے لیے حاصل کی جائیں تواس سے بہتری کے آثاربہت نمایاں ہوں گے۔ اس بات سے توسب واقف ہیں کہ دنیا بھرمیں بننے والی فلموں میں فنکاروں کے لباس کوخاص ترجیح دی جاتی ہے۔ مگرہماری فلموں میں یہ شعبہ کچھ خاص نمایاں نہیں سمجھا جاتا۔

مزید : تفریح