کرینہ کپور ’’ریڈیو جاکی ‘‘ بن گئیں ،پہلے ہی شو میں ایسے مہمان کو بلا لیا کہ سیف علی خان بھی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے 

کرینہ کپور ’’ریڈیو جاکی ‘‘ بن گئیں ،پہلے ہی شو میں ایسے مہمان کو بلا لیا کہ ...
کرینہ کپور ’’ریڈیو جاکی ‘‘ بن گئیں ،پہلے ہی شو میں ایسے مہمان کو بلا لیا کہ سیف علی خان بھی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے 

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی فلموں کی چلبلی اور بے باک اداکارہ کرینہ کپور فلموں کے ساتھ ساتھ اب ریڈیو جاکی (آر جے )کا کردار بھی نبھاتی نظر آئیں گی لیکن سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ انہوں نے بطور آر جے اپنے پہلے شو میں ایک ایسی شخصیت کو بطور مہمان مدعو کیا کہ سیف علی خان بھی حیران رہ جائیں گے۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد کچھ عرصہ کے لئے بھارتی فلم انڈسٹری سے دوری اختیار کر لی تھی تاہم وہ جلد ہی فلم نگری میں واپس آ گئیں اور آتے ساتھ ہی ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ جیسی ہٹ فلم دے کر اپنے چاہنے والوں سے خوب داد سمیٹی ، کرینہ کپور فلموں کے علاوہ دیگر کئی پراجیکٹ پر بھی کام کر رہی ہیں جبکہ اب چلبلی اداکارہ کے مداحوں کے لئے سب سے بڑی خوشی کی خبر یہ ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ سے براہ راست بات کر سکیں گے کیونکہ کرینہ کپور نے’’ ریڈیو جاکی‘‘ بن کر سب کو حیران کر دیا ہے،وہ بھارت کے نجی ایف ایم چینل ’’104.8‘‘ پر ’’عشق ‘‘ کے نام سے شو کریں گی جس میں کسی بڑے سٹار کو مدعو کر کے اس کی نجی زندگی کے حوالے سے مزے دار گفتگو کریں گی ،کرینہ کپور کا ریڈیو پروگرام ’’عشق‘‘ رواں سال دسمبر میں آن ائیر ہو گا ۔کرینہ کپور نے ’’عشق ‘‘ کی ریکارڈنگ شروع کر دی ہے جبکہ حال ہی میں انہوں نے اپنے پہلے شو کی ریکارڈنگ کی اور فحش فلموں کی سابقہ سٹار سنی لیونی کو بطور مہمان بلا کر سب کو حیران کر دیا ،بھارتی فلمی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور بالی ووڈ میں کامیابی حاصل کرنے کی طرح ریڈیو پر بھی اپنی آواز کا جادو جگانے میں کامیاب ہوں گی۔

مزید : تفریح