لاہور میں روزانہ کتنی ٹریفک خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں؟ سیف سٹی اتھارٹی کا ایسا انکشاف کہ ہر شہری شرم سے پانی پانی ہو جائے

لاہور میں روزانہ کتنی ٹریفک خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں؟ سیف سٹی اتھارٹی کا ایسا ...
لاہور میں روزانہ کتنی ٹریفک خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں؟ سیف سٹی اتھارٹی کا ایسا انکشاف کہ ہر شہری شرم سے پانی پانی ہو جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)) زندہ دلان لاہور  ہر چیز کی طرح ٹریفک کی قانون شکنی میں بھی سب سے آگے نکل گئے ہیں،  لاہورشہر میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ، سیف سٹی اتھارٹی کے ڈیٹا میں تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے۔

نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق لاہوریئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں بھی بازی لے گئے ہیں، سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں  کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ریکارڈ ہونے لگ گئی ہیں لاہور کے  صرف 90 مقامات پر لگے کیمروں کا ڈیٹا سامنے آیا تو  اہل لاہور کے ہوش اڑ گئے۔

سیف سٹی اتھارٹی کے ڈیٹا میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ ایک لاکھ سے زائد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے دیئے گئے ایڈریس بھی 20 سے 30 فیصد غلط نکلتے ہیں،ٹریفک اشارہ توڑنا، یوٹرن کی خلاف ورزی، غلط لین کا انتخاب اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس سب سے زیادہ ہونے والی خلاف ورزیوں میں شامل ہیں۔

سیف سٹی اتھارٹی کے سی او او اکبر ناصر کے مطابق ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر ای چالان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، جرمانے کی رقم 15 روز میں جمع کرانا لازمی جبکہ تاخیر پر رقم دوگنا ہو جائے گی،ابتدائی طورپر روزانہ 5 ہزارای چالان جاری کیے جا رہے ہیں جن کی تعداد اگلے ماہ سے بڑھا دی جائے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور